یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا ’نیلا ہیرا‘نیلام

یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا ’نیلا ہیرا‘نیلام

مختلف یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا ’نیلا ہیرا‘ 67 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا ہے ۔

جنیوا(نیٹ نیوز) بھارت کی کان سے نکالا گیا 6.16 قیراط وزن کا حامل نیلے رنگ کا یہ ہیرا سپین ، فرانس، اٹلی اور آسٹریا میں شاہی خاندانوں کی ملکیت رہا ہے ۔ اس نیلے ہیرے کی نیلامی سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ہوئی ہے ۔ اس ہیرے کا مکمل نام ’فارنیس بلیو ڈائمنڈ‘ ہے جو سپین کی ملکہ الزبتھ فارنیس کو شادی میں تحفے کے طور پر ملا تھا۔ الزبتھ فارنیس نے 1715 میں سپین کے بادشاہ فلپ فائیو سے شادی کی تھی ۔بعد ازاں یہ نیلا ہیرا اس خاندان کی روایت بن گیا اور بطور تحفہ دیا جانے لگا اور یہ ہیرا سپین سے فرانس، اٹلی اور پھر آسٹریا جا پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں