دریائی پتھروں پر بنایا جانے والا زرد پارک
دریائی پتھروں پر بنایا جانے والا پاک عوام کیلئے کھول دیا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس پارک کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔
چین(نیٹ نیوز) دریائی پتھروں پر بنایا جانے والا پاک عوام کیلئے کھول دیا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اس پارک کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق جنگاتی کے صوبے گانسو میں ماہرین نے دریا کے بڑے بڑے سبز پتھروں کو جمع کر کے جیولوجیکل پارک تعمیر کیا جس کی خوبی یہ ہے کہ یہاں کشش ثقل اور ہوا کی کشیدگی کو بھی بالکل اُسی طرح شامل کیا گیا جیسے دریا میں موجود ہوتی ہے ۔اطلاعات کے مطابق جس مقام پر یہ پارک تعمیر کیا گیا وہاں پہلے سے پہاڑیاں اور دریا موجود تھا جسے ماہرین نے ایسے انوکھے طریقے سے تیار کیا کہ یہاں ڈھلان کی وجہ سے لوگ اپنے جسم پر قابو نہیں رکھ سکتے اور وہ خود بخود نیچے کی طرف جانے لگتے ہیں۔زرد پتھروں پر بنے پارک کا رقبہ 150 کلومیٹر سے طویل ہے اور اس کی مکمل تیاری میں تقریبا 4 سال کا عرصہ لگا۔