پین کیکس کے منفرد نمونے

 پین کیکس کے منفرد نمونے

یوں تو دنیا بھر میں کئی ماہر شیفس لذیذ اور مزیدار کھانے تیار کرکے شائقین کا دل موہ لیتے ہیں تاہم امریکہ میں ماہر شیفس نے پین کیکس کو منفرد آرٹ کے

لاہور(نیٹ نیوز)یوں تو دنیا بھر میں کئی ماہر شیفس لذیذ اور مزیدار کھانے تیار کرکے شائقین کا دل موہ لیتے ہیں تاہم امریکہ میں ماہر شیفس نے پین کیکس کو منفرد آرٹ کے نمونوں میں ڈھال کر شائقین کو حیران کر ڈالا۔جی ہاں،امریکی ریاست میسوری کے ماہر بیکرز نہ صرف مزیدار پین کیکس بنانا بخوبی جا نتے ہیں بلکہ ان پین کیکس کو مختلف کارٹون کرداروں اور جانوروں کے روپ میں ڈھال کر لوگوں سے خوب داد وصول کرتے نظر آتے ہیں۔پین کیکس پیش کرنے کا یہ منفردانداز شائقین میں خوب مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں