سائنس دانوں نے ایک اور ’’دماغ‘‘دریافت کرلیا
آسٹریلوی سائنسدانوں نے انسانی جسم میں ایک اور دماغ کاایسا حیران کن انکشاف کر دیا کہ آپ ششدر رہ جائینگے ۔ فلنڈرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم نے
لاہور(نیٹ نیوز) آسٹریلوی سائنسدانوں نے انسانی جسم میں ایک اور دماغ کاایسا حیران کن انکشاف کر دیا کہ آپ ششدر رہ جائینگے ۔ فلنڈرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم نے بتایا کہ انسان کے سر کے علاوہ اسکے جسم کے ایک اور حصے میں دوسرا دماغ بھی موجود ہے اور جسم کا یہ حصہ آنتیں ہیں۔یہ دماغ (Enteric Nervous System)کہلاتا ہے جولاکھوں نیورانز پر مشتمل ہے ۔ ان نیورانز کے متعلق اتنا معلوم کر لیا گیا کہ یہ انسان کی بول و براز کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے تاہم کلی طور پر یہ کس طرح کام کرتا ہے تاحال یہ معلوم نہیں کیا جا سکا کیونکہ اس کے کام کرنے کا طریقہ انتہائی پیچیدہ ہے ۔