ٹوکیو میں ڈیجیٹل آرٹ میوزیم عوام کی توجہ کا مرکز
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آرٹ کے دلدادہ افراد کے لیے ڈیجیٹل آرٹ میوزیم کھول دیا گیا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آرٹ کے دلدادہ افراد کے لیے ڈیجیٹل آرٹ میوزیم کھول دیا گیا ہے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔دلکش میوزیم کی تیاری میں ماہر فنکاروں نے دن رات محنت کی اس میں لگ بھگ 520کمپیوٹر اور 470پروجیکٹرز استعمال کئے گئے ہیں جس سے اس میوزیم میں پہنچ کر روشنیوں کی ایک نئی دنیا کے سفر کا آغاز ہوتا ہے ۔رنگ برنگے پھولوں کی نگری ہو یا قدرتی ماحول کے آئینہ دار جنگلات، فضا میں معلق لاکھوں لالٹینیں ہو ں یا ٹھاٹیں مارتے سمندر کے حسین مناظر،اس میوزیم کا رُخ کرنے والے افراد کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔