انسانی تاریخ میں پہلی بار کمپیوٹر اور انسان میں مباحثہ
انسانی تاریخ میں پہلی بار کمپیوٹر اور انسان کے درمیان ڈیبیٹ منعقد کی گئی ہے
لاہور(نیٹ نیوز) ۔جی ہاں آئی بی ایم نے سان فرانسسکو میں مصنوعی ذہانت کے کمپیوٹر پراجیکٹ ڈبیٹر کی ایک انسان سے ڈیبیٹ کروائی ۔ جس میں کمپیوٹر نے دوسروں کی بات سنی اور پھر جو پوائنٹس اٹھائے گئے تھے ان کا دلائل کے ساتھ جواب دیا۔انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کی کمپیوٹر مشین نے انسان سے مباحثہ کیا اور دو موضوعات پر انسانی دلائل کا جواب دیا۔اس مشین نے کروڑوں دستاویزات پر مشتمل ایک لائبریری کی مدد سے جن میں اخبارات کے آرٹیکلز کے علاوہ اکیڈمک جریدوں کے تحقیقی مقالے شامل ہیں، اپنا استدلال ایسے موضوعات پر پیش کیا جن کے بارے میں مباحثے کے شرکا کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔