چھپکلی کو بچوں کی طرح پالنے والی امریکی خاتون
انسان کا جانوروں سے لگاؤ تو کوئی نئی بات نہیں کیونکہ دنیا میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)انسان کا جانوروں سے لگاؤ تو کوئی نئی بات نہیں کیونکہ دنیا میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو اپنے پالتو جانوروں کو خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن اس خاتون نے تو کمال ہی کردیا۔جی ہاں امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اپنی پالتو چھپکلی سے اس قدر محبت کرتی ہے کہ اسے ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہے ۔آئس نامی یہ خاتون نہ صرف اس لال چھپکلی کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی ہے بلکہ بستر پر بھی اسے اپنے ساتھ سلاتی ہے ۔چھ سالہ میک گیور نامی اس چھپکلی کے سوشل میڈیا پر 1لاکھ 80ہزار سے زائد مداح موجود ہیں۔