کراچی کی W-11 بس آسٹریلیا میں سج گئی

  کراچی کی W-11 بس آسٹریلیا میں سج گئی

کراچی کی معروف سجی سجائی بس ڈبلیو گیارہ کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے میوزیم میں رکھ دیا گیا۔

لاہور(نیٹ نیوز) ڈبلیو 11 کی طرز پر بنائی گئی یہ بس دراصل میلبورن کی سڑکوں پر دوڑتی ٹرام تھی جو 1978 سے فعال تھی۔ 28 سال تک مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچانے کے بعد اس بس کو 2006 میں ریٹائرڈ کردیا گیا۔اب اس بس کو مرمت اور رنگ و روغن کے بعد بحال کر کے میوزیم میں رکھا گیا ہے ۔ بس پر کام کرنے والے کاریگر واجد علی اور ان کی ٹیم نے دن رات اس کی تزئین و آرائش پر محنت کی۔اس بس کو پہلی بار آسٹریلیا اس وقت لایا گیا جب میلبورن پہلی بار دولت مشترکہ کے کھیلوں کی میزبانی کر رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق بس کے اولین مسافروں کو ٹکٹ کے طور پر ایک یادگاری کارڈ دیا گیا تھا جس پر ٹرکوں پر کی جانے والی شاعری درج کی گئی تھی بس کے کاریگر واجد علی کے مطابق پاکستان سے آنے والی ڈبلیو گیارہ بس ثقافت، محبت کے اظہار اور امن کی علامت بن گئی ہے،ان کے مطابق یہ بس خاص موقع پر شہرکا چکر بھی لگاتی ہے جس میں سیاحوں کی بہت بڑی تعداد سفرکرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں