چین میں مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

 چین میں مٹی کے بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہیں بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

لاہور(نیٹ نیوز)چین میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک مٹی ،بگولے کی صورت گول گھومتی دکھائی دی جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہو،یوں بیچ سڑک پر اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے جہاں لوگ حیران رہ گئے وہیں وہ اسے اپنے کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کرتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں