چین میں بلند وبالا عمارت سے بہتی مصنوعی آبشار

  چین میں بلند وبالا عمارت  سے بہتی مصنوعی آبشار

چین میں یوں تو ماہرِتعمیرات نت نئے پراجیکٹس پر کام کرتے ہوئے دنیا کو حیران کرتے دکھائی دیتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز) تاہم چین میں بلند و بالا عمارت سے بہتی مصنوعی آبشار نے دیکھنے والوں کوحیرت میں ڈال دیا ۔ایک سومیٹر بلندی سے بہتی اس آبشار نے جہاں قدرتی نظارہ ترتیب دیدیا وہیں اکثر لوگ اسے اپنی آنکھوں کادھوکہ سمجھتے رہے اور یقین ہو جانے پر ماہر تعمیرات کی مہارت پر داد دیتے نظر آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں