6 ماہ کی بچی کے حیران کن بال

 6 ماہ کی بچی کے حیران کن بال

بال شخصیت کی جان ہوتے ہیں ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے بالوں کی دیکھ بھال کیلئے بہت سا وقت، محنت اور پیسہ صرف کرتے ہیں۔

لاہور (نیٹ نیوز)بظاہر ان لوگوں کو خوش قسمت سمجھا جاتا ہے جن کے اچھے بال ہوتے ہیں تاہم اپنے بالوں کو اچھا رکھنے کیلئے ایسے لوگوں کو بھی کافی محنت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم آپ نے اب تک جتنے بھی خوبصورت بال دیکھے ہونگے وہ اس بچی کے بالوں کے مقابلے میں نہایت معمولی نظر آئینگے ۔چین سے تعلق رکھنے والی صرف 6 ماہ کی اس بچی کے بال دیکھ کر لوگ بے اختیار واہ واہ کرنے لگتے ہیں۔یہ بچی جب پیدا ہوئی تب بھی اس کے بال عام بچوں کے مقابلے میں نہایت خوبصورت اور گھنے تھے ۔بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ بچی کے بالوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب اس کے بال نہایت حیران کن معلوم ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں