چوبیس قیراط سونے سے تیار کردہ سائیکل

 چوبیس قیراط سونے سے تیار کردہ سائیکل

سائیکل کو یوں تو سستی ترین سواری تصور کیا جاتا ہے لیکن اس سائیکل کو دیکھتے ہوئے

لاہور(نیٹ نیوز) اس کی قیمت کسی کے بھی ہوش اڑا دینے کے لئے کافی ہے ۔لندن کی ایک کمپنی نے چوبیس قیراط سونے سے تیار کردہ سائیکل پیش کر دی ہے جس کی قیمت327,970 ڈالر رکھی گئی ہے ۔دنیا میں اپنی طرز کی واحد اس سائیکل کو تیار کرنے میں کئی دن لگے اورکمپنی کے مطابق اس سائیکل کا مکمل فریم سونے کے پانی سے ڈھکاہوا ہے ۔صرف یہی نہیں بلکہ اسے تیار کرنیوالی لندن کی کمپنی کی ریٹیل شاپ بھی خاصی اہمیت کی حامل ہے ۔جہاں اس دلکش گولڈ سائیکل سمیت، سونے کے فریم کے سن گلاسز، سونے کا ٹینس ریکٹ، سنہرا گلاب کا پھول،سنہرے جوتے سمیت کئی ایسی منفرد اشیا موجود ہیں جو نہایت بیش قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ انفرادیت کی بھی حامل ہیں جہاں شاہانہ طرزِ زندگی کے خواہشمند افراد آتے اور خریداری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں