انڈونیشیا میں بلیوں کیلئے پروٹوکول

 انڈونیشیا میں بلیوں کیلئے پروٹوکول

ترقی پذیر ممالک میں جہاں انسانوں کو سڑک کراس کرتا دیکھ کر ٹریفک رکنے کا نام نہیں لیتی وہیں ترقی یافتہ ممالک میں اگر جا نور بھی....

جکارتہ (نیٹ نیوز) سڑک کراس کرتے دکھائی دیں تو پوری ٹریفک رُک جاتی ہے ۔ لیکن ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ دنوں ایک ترقی پذیر ملک انڈونیشیامیں دیکھنے کو ملا جہاں بی مانو کو بحفاظت روڈ کراس کرانے کیلئے پولیس اہلکارنے ٹریفک روک ڈالی۔ پولیس اہلکار کی غیر معمولی ہمدردی کا نظارہ پیش کرتی یہ ویڈیوانٹرنیٹ پرتیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی افراد نے جانوروں کا خیال رکھنے کیلئے ہر کسی کو ایسا ہی رویہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں