ایک گاڑی کے دو مزے

ایک گاڑی کے دو مزے

گاڑی سے کرتب دکھانا حادثے کا باعث بنتا ہے لیکن اگر کوئی گاڑی سواری کیساتھ ساتھ جھولے کے مزے بھی دے تو کیا ہی بات ہے

لاہور(نیٹ نیوز) ۔بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے نوجوان (Milo) نے ایک ایسی گاڑی بنا ڈالی جو سڑک پر ہموار چلنے کیساتھ قلابازی بھی کھاسکتی ہے ۔ (RollGolf) نامی یہ گاڑی چار پہیوں پر مشتمل ہے اور اس میں صرف دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔گاڑی جب تیز رفتاری سے پلٹ جائے تو گھبرانے کی بات ہوگی اور نہ خطرے کی کیونکہ اس کے پہیوں سے جڑی اوپر تک جانیوالی راڈ اسے محفوظ رکھے گی یعنی گاڑی پلٹنے کی صورت میں جھولے جیسی بن جائیگی لیکن اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑیگا کہ سیٹ بیلٹ ضرور لگی ہوئی ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں