چین میں خاتون سانپ کو ہسپتال لے گئی
موذی جانوروں کے کاٹنے کے بعد عام طور پر لوگوں کے ہوش و حواس قابو میں نہیں رہتے
لاہور(نیٹ نیوز) لیکن چین میں ایک خاتون کی بہادری نے سب کو حیران کردیا۔چین کے صوبے (Zhejiang) میں ایک خاتون کو سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد خاتون نے حواس باختہ ہونے کے بجائے سانپ کو ہاتھوں میں پکڑا اور ہسپتال جا پہنچی۔ڈاکٹروں نے زخم اور سانپ کا معائنہ کرنے کے بعدزخم کو معمولی قرار دیا جس کی وجہ سانپ کا زہریلا نہ ہونا تھا ،خاتون کی بہادری پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے ۔