شہزادے کے جوتے میں سوراخ
برطانوی شہزادے پرنس ہیری کے جوتے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے ،اس لئے نہیں وہ بیش قیمتی یا انوکھے تھے
لندن (نیٹ نیوز) بلکہ ان کے جوتوں میں موجود سوراخ کیمرے کی آنکھ نے جا پکڑا ۔ڈیوک آف سسکس پرنس ہیری کے بچپن کے دوست چارلی وین سٹرابینزی کی شادی کے موقع پر پرنس ہیری بیسٹ مین بنے اور سیاہ پینٹ کوٹ میں میگھن مارکل کے ساتھ شریک ہوئے ۔اس دوران ان کا جوتا کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکا اس جوتے کے سول میں موجود سوراخ کیمرے میں محفوظ ہو گیا ۔