صاف انرجی کے فروغ کیلئے مصری طلبا نے گاڑی بنالی
مصری طلبا کے گروپ نے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے اور صاف انرجی کے فروغ کیلئے گاڑی بنائی ہے
لاہور(نیٹ نیوز) ۔ تخلیق کاروں کے مطابق یہ گاڑی 25میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور اس کو کمپریسڈ آکسیجن سے ریفیول کرنے سے قبل اس کی رینج 19میل تک جاسکتی ہے تاہم طلبا پر اعتماد ہیں کہ وہ مستقبل میں اس گاڑی کو ایسا بنا لیں گے جو 62میل فی گھنٹہ یعنی 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے ، طلبا کی جانب سے بنائی جانے والی اس گاڑی پر 18ہزار مصری پاؤنڈ لاگت آئی ہے ۔