اب خلا میں بھی سیلفی لینا ممکن

 اب خلا میں بھی سیلفی لینا ممکن

تفریحی مقامات سمیت کسی بھی جگہ اپنی تصویر لینے کو بھول جائیں کیونکہ اب آپ گھر سے باہر قدم نکالے بغیر بھی بالائی خلامیں سیلفی لے سکتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)۔جی ہاں امریکی خلائی ادارے ناسا کی نئی ایپ کی مدد سے سیلفی کے شوقین افراد دریافت کرسکتے ہیں کہ وہ سپیس سوٹ میں کیسے نظر آئیں گے ، جس کیلئے انہیں کسی قسم کی تربیت کی بھی ضرورت نہیں۔ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی ناسا سیلفی ایپ آپ کو ورچوئل سپیس سوٹ میں اپنی تصویر لینے کا موقع فراہم کریگی۔اس ایپ کی مدد سے آپ کسی بھی خلائی لوکیشن کے سامنے پوز دیتے نظر آسکتے ہیں ،ایپ میں 30 مختلف پس منظر دیئے گئے ہیں جو سب حقیقی تصاویر ہیں جنہیں سیٹزر سپیس ٹیلی سکوپ سے کھینچا گیا ہے ۔یہ سیلفی ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے دستیاب ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں