اپنے بچوں کو بارش سے بچاتی مرغی کی ویڈیو وائرل

اپنے بچوں کو بارش سے بچاتی مرغی کی ویڈیو وائرل

ماں کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں جو اپنی اولاد کو خوشی دینے کیلئے خود تکلیف میں رہتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز) ، اب چاہے ماں انسان کی ہو یا جانور کی ۔ویڈیو میں نظر آنیوالی اس مرغی کو ہی دیکھ لیں جو اپنے بچوں کو بارش سے بچا رہی ہے اور خود بھیگ رہی ہے ۔ محبت کا یہ دلفریب منظر بھارت کے شہر میں اس وقت دیکھا گیا جب تیز بارش برس رہی تھی اور ایک مرغی چوزوں کو اپنے پروں کے نیچے چھپائے کھڑی تھی کہ کہیں چوزے بھیگ کر بیمار نہ ہوجائیں۔یوں چوزوں کو اپنے پروں میں چھپائے مرغی کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں