جسم کو 20ہزار شہد کی مکھیوں سے ڈھکنے کا مظاہر ہ
شہد کی مکھی کا ایک ڈنگ بھی لگ جا ئے تو درد نا قابلِ بر داشت ہو تا ہے لیکن یہ صاحب تو حیرت انگیز صلا حیتو ں کے ما لک ہیں ۔
لاہور(نیٹ نیوز)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اس بہاد ر شخص نے اپنے جسم پر ایک دو نہیں بلکہ پوری20ہزار شہد کی مکھیاں بٹھا کر سب کو حیر ان کر دیا ۔ اس مظاہرے کے دوران63.7کلو وزنی شہد کی مکھیوں نے اس کے جسم کو ایسے ڈھا نپ لیا جیسے اس نے کو ئی کمبل اوڑ ھ رکھا ہو ۔ظہیر فتانی نامی یہ شخص شہد کی مکھیاں اپنے جسم پر بٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتا تھا تاہم بدقسمتی سے وہ یہ کرنے میں ناکام رہا۔