خاتون کے پیٹ میں موجود سوئیاں 66برس بعد نکال لی گئیں
ترکی کی ایک خاتون کے پیٹ سے 66برس بعد دو سوئیاں نکال لی گئیں۔رضیے ہلدرم نامی خاتون کو پیٹ میں تکلیف ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا
لاہور(نیٹ نیوز)ترکی کی ایک خاتون کے پیٹ سے 66برس بعد دو سوئیاں نکال لی گئیں۔رضیے ہلدرم نامی خاتون کو پیٹ میں تکلیف ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ایکسرے اور ٹیسٹ ہونے کے بعد ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ خاتون کا معدہ اور جلد غیر معمولی طور پر جڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے معدے میں موجود مواد لیک ہوجاتا ہے انکی یہ حالت تب شروع ہوئی جب انہوں نے دو برس کی عمر میں دو انچ لمبی تین سوئیاں نگل لی تھیں۔ڈاکٹروں نے ان میں سے ایک سوئی تو نکال لی تھی لیکن باقی دو کسی قسم کی تکلیف کا سبب نہ بنیں تاہم اب ڈاکٹروں نے انہیں بھی نکال لیا ہے ۔