دنیا کا سب سے قدیم ’’جانور‘‘دریافت
آسٹریلوی ماہرین نے دنیا کے قدیم ترین کثیر خلوی جاندار کی دریافت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جانور 55 کروڑ 80 لاکھ سال پہلے زمین پر پایا جاتا تھا ۔
سڈنی(نیٹ نیوز) آسٹریلوی ماہرین نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اور عجیب و غریب جانور تھا اسے ڈکنسونیا کا نام دیا گیا ہے جو انڈے کی طرح بیضوی تھا اور اسکا سائز ڈیڑھ میٹر کے لگ بھگ تھا۔ اس پر تحقیق کرنیوالے پی ایچ ڈی سکالر ایلیا بوبرووسکی کہتے ہیں کہ یہ فوسل روس کے شمال مغرب میں بحیرہ اسود کے پاس سے ملا ہے ۔ یہ اتنی اچھی حالت میں ہے کہ اس پر چکنائیوں اور کولیسٹرول کے آثار بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔ ان کے مطابق اس لحاظ سے یہ ایک اہم دریافت ہے ۔