سمارٹ فون کے ذریعے جنوں ،بھوتوں سے باتیں ممکن
امریکی ریاست الباما کی پیرانارمل انویسٹی گیٹر کم جانسن کا کہنا ہے
نیویارک(نیٹ نیوز)کہ آج کے جدید دور میں جن بھوت پکڑنے میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے اگر آپ کے پاس جنوں اور بھوتوں کی موجودگی کا پتا چلانے والا’’ای ایم ایف‘‘ میٹر نہیں ہے تو کئی ایسی ایپلی کیشنز موجود ہیں جنہیں آپ اپنے سمارٹ فون میں انسٹال کرکے انکے ذریعے بھی جنوں، بھوتوں کی موجودگی کا پتا چلا سکتے ہیں ۔ان ایپلی کیشنز میں سے ایک کا نام لیکسٹن گھوسٹس ہے اسکے علاوہ کئی (Spirit box)ایپلی کیشنز بھی موجود ہیں جنکے ذریعے جنوں، بھوتوں سے بات کی جا سکتی ہے ۔ یہ ایپلی کیشنز (White Noise)نکالتی ہیں جسکے ذریعے جنوں ، بھوتوں سے گفتگو ممکن ہو سکتی ہے اور جو لوگ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں ان کیلئے (SonoX12)بنائی گئی ہے۔