سمارٹ فون کیلئے روبوٹک انگلی ایجاد

  سمارٹ فون کیلئے روبوٹک انگلی ایجاد

سمارٹ فون کیساتھ جڑنے والی ایک ایجاد کو صارفین عجیب وغریب چیز قرار دے رہے ہیں

پیرس(نیٹ نیوز) ہو بہو انسانی انگلی جیسی ایجاد کے ذریعے فون خود آپ کا ہاتھ تھام سکتا ہے بعض ماہرین نے اسے موبائل فون کا عضو قرار دیا ہے ۔یونیورسٹی آف پیرس سیسلے کے ماہر مارک ٹیسیئر نے سمارٹ فون انگلی ڈیزائن کی ہے ۔ یو ایس بی پورٹ سے چارج ہونے والی یہ ڈیوائس سمارٹ فون کے ساتھ عمل کرنے والی ایک دلچسپ ایجاد بھی ہے ۔ اسے ’’موبی لمب‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اسے ہوبہو انسانی انگلی کی طرح بنایا گیا ہے ۔ اس پر ایک ناخن بھی ہے جو اسے حقیقت سے مزید قریب بناتا ہے ۔ کسی میسج کی ضرورت میں یہ انگلی تھپتھپا کر اس کی خبر دیتی ہے ،اس کے تخلیق کار کے پیش نظر سمارٹ فون میں زندگی سے بھرپور احساس شامل کرنا ہے یعنی ایسا فون جو اپنے احساسات ظاہر کرسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں