چین میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

 چین میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

چین میںEnshi Grand Canyonنامی وادی میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا۔ منعقد کئے گئے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کے دوران درجنوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)چین میںEnshi Grand Canyonنامی وادی میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا۔ منعقد کئے گئے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کے دوران درجنوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے ۔ اس بیلون فیسٹیول میں جہاں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجایا وہیں دوسری جانب ہزاروں سیاحوں کی آمد نے بھی رونقیں بڑھادیں۔ واضح رہے کہ اس حسین نظارے کو دیکھنے نہ صرف مقامی بلکہ دنیا بھر سے بھی ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں