امریکی منچلے کا خطرناک فری فال مظاہرہ

امریکی منچلے کا خطرناک فری فال مظاہرہ

منچلے کچھ انوکھا کرنے کی خواہش میں اکثر ایسے کام کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ اب اس امریکی منچلے کو ہی دیکھ لیں...

لاہور(نیٹ نیوز) جس نے ہوا میں اُڑتے ہیلی کاپٹر سے فری فال کا خطرناک مظاہرہ پیش کیا اور کامیابی سے زمین پر لینڈ کر کے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔امریکی ریاست Vermont کی دلکش وادی میں یہ فری فال سکائی ڈائیور ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر آسمان کی بلندی پر پہنچا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہیلی کاپٹر سے کود گیا۔ مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اس سکائی ڈائیور نے کامیابی سے پیرا شو ٹ کھول کر زمین پر لینڈ کیا اور اپنا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں