آگ کے ذریعے بال کاٹنے والا حجام
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سیلون میں محمد فیضان نامی ہیر ڈریسر کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جوموم بتی جلا کر آگ کے شعلوں سے بال کاٹتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سیلون میں محمد فیضان نامی ہیر ڈریسر کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جوموم بتی جلا کر آگ کے شعلوں سے بال کاٹتا ہے ۔ اس خطرناک طریقے سے بال کٹوانے والوں کی ہمت کی بھی داد دینا پڑے گی جو اپنے بالوں کو بھڑکتے شعلوں کی نظر کرتے ہوئے خطرناک لیکن منفرد انداز میں ہیر ڈریسنگ کروا رہے ہیں۔واضح رہے بال کاٹنے کیلئے قینچی کے بجائے آگ کا استعمال ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے۔