داڑھی مردانہ وجاہت میں اضافہ کرتی ہے : نئی تحقیق
جہاں دنیا کی کثیر آبادی مذہبی تعلیمات کے مطابق داڑھی رکھنا پسند کرتی ہے وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو فیشن کے طور پر چہرے پر داڑھی سجاتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)جہاں دنیا کی کثیر آبادی مذہبی تعلیمات کے مطابق داڑھی رکھنا پسند کرتی ہے وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو فیشن کے طور پر چہرے پر داڑھی سجاتے ہیں اور جب سے محققین نے داڑھی کو مردانہ وجاہت میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے، نوجوان لڑکوں میں مختلف طرز کی داڑھی رکھنے کا رواج بھی تیزی سے پنپتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ داڑھی اور مونچھوں کی وجہ سے چہرے کے خدوخال میں بہتری آتی ہے جسکی وجہ سے مردوں کی شکل و صورت میں توازن نظر آتا ہے ۔