مصوری کیلئے برش کی ضرورت نہیں
مصوری کی دنیا میں مختلف اقسام کے برش کا استعمال عام ہے تاہم کچھ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ اِن چیزوں کے بغیر بھی بہت بہتر انداز میں کرتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز) کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے ۔ اس چینی فنکار کو ہی دیکھ لیں جو پینٹ برش کے بجائے تیز دھار بغدے سے کینوس پر رنگ بکھیر تا ہے ۔ چین سے تعلق رکھنے والا یہ فنکار بغدے اور سکریپر پر آئل پینٹ لگا کر کینوس پر خوبصورت تصاویر بنانے میں ماہر ہے اور ایسی دیدہ زیب تصاویر بناتا ہے کہ دیکھنے والوں کیلئے یہ سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا یہ تصاویر برش سے پینٹ کی گئی ہیں یا بغدے سے ۔اس چینی فنکار کی تخلیق کی گئی خوبصورت تصاویر کے پس منظر کی کہانی سامنے آنے کے بعد اس کی تصاویر کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے اور دنیا بھر سے کئی افراد نے اس منفرد طریقہ کار سے بنی تصاویر کو خریدنے میں دلچسپی دکھائی ہے ، لیکن تاحال ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی کہ اس کی تصویر کتنے میں بکی ہے ، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایسی پینٹنگز کے کافی دام لگیں گے ۔