امریکہ میں مچھلیاں دریاسے نکل کر سڑک پر آگئیں
امریکی ریاست واشنگٹن کے مختلف شہروں میں گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں نے جہاں تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں Masonکاؤنٹی میں واقع Skokomish دریا سے درجنوں مچھلیاں نکل کر ہائی وے پر آگئیں
واشنگٹن (نیٹ نیوز) جنہیں دیکھ کر مسافر بھی حیران رہ گئے ۔ رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں ، ایسے میں مچھلیوں کی سڑک پر تیرنے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور لوگ دلچسپ تبصرے کرنے لگے ۔ سیلابی ریلے سے سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔