چینی لڑکے نے اُلٹا لٹک کرسیکنڈوں میں ریوبک کیوب حل کردیا
اسے کہتے ہیں مہارت، چین میں ہونیوالے مقابلے میں ایک با صلاحیت لڑکے نے لمحوں میں مشکل ترین ریوبک کیوب کو اُلٹا لٹک کر حل کر تے ہوئے
لاہور(نیٹ نیوز) اسے کہتے ہیں مہارت، چین میں ہونیوالے مقابلے میں ایک با صلاحیت لڑکے نے لمحوں میں مشکل ترین ریوبک کیوب کو اُلٹا لٹک کر حل کر تے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔Que Jianyuنامی بارہ سالہ چینی لڑکے نے 15.84سیکنڈ میں اُلٹا لٹک کرریوبک کیوب حل کر کے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر دیا ۔ اپنی ذہانت کی بدولت ریوبک کیوب کو صرف لمحوں میں حل کرنیوالے لڑکے نے اس سے قبل بھی کئی کارنامے سر انجام دیئے ہیں ۔