روس میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شو کا انعقاد

روس میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شو کا انعقاد

روسی دار الحکومت ماسکو میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شوکا اہتمام کیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)جس میں 300مختلف سائز اورنسلوں سے تعلق رکھنے والے 10ہزارسے زائد کتوں نے شرکت کی۔اس شو میں روس سمیت مختلف ممالک سے آئے صحت مند اور توانا کتوں نے ما ڈلز کی طرح سب کے سامنے چل کر اپنے حسن کے جلوے بھی دکھائے ۔اس ایونٹ میں مختلف صلاحیتوں کے حامل کتوں کے درمیان مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔مقامی ایکسپو سنٹر میں منعقد کیاگیا یہ2روزہ ڈاگ شو ایک میلے کا سا منظر پیش کر رہا تھا جہاں ان کتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں