کسان اور بھینس کی انوکھی دوستی کے چرچے
یہ کوئی عام بات نہیں کہ ایک شخص کی گہری دوستی کسی انسان سے نہیں بلکہ بھینس سے ہوجائے
لاہور(نیٹ نیوز)یہ کوئی عام بات نہیں کہ ایک شخص کی گہری دوستی کسی انسان سے نہیں بلکہ بھینس سے ہوجائے لیکن سورت پایوکیٹ نامی ایک کسان نے ایسی دلچسپ مثال بھی قائم کردی۔ رپورٹ کے مطابق 34 سالہ کسان نے بتایا اسے اس بھینس کا خیال رکھنے کی ذمہ داری دی گئی جس کیلئے اسے پیسے بھی ملتے ہیں تاہم آہستہ آہستہ یہ خیال گہری دوستی میں تبدیل ہوگیا۔اس بھینس کا نام تھونگ خھام رکھا گیا ہے گزرتے وقت کیساتھ سورت نے تھونگ کیساتھ اپنی سیلفیز بھی فیس بک پر شیئر کرنا شروع کردیں۔ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہی سورت اور تھونگ تھائی لینڈ میں انٹرنیٹ سٹارز بن گئے ۔کسان کی پوسٹ اب تک 32 ہزار مرتبہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جاچکی ہے۔