دبئی میں دنیا کے مضبوط ترین مرد کا سالانہ مقابلہ

دبئی میں دنیا کے مضبوط ترین مرد کا سالانہ مقابلہ

دبئی میں دنیا کا مضبو ط ترین مر د(Worlds Strongest Man) کے انتخاب کے موضوع پر سالانہ مقابلے کا انعقادکیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز) جس میں شر یک افراد نے اپنی جسما نی مضبو طی اور بہادر ی کے جو ہر دکھائے ۔مقابلے میں حصہ لینے والے مختلف ممالک سے آئے 13 باڈی بلڈرز کو مشکل ترین مرحلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنا تھا۔مقامی پارک میں منعقد ہونے والے اس مقا بلے میں باڈی بلڈرزنے رسی کے ذریعے کئی ٹن وزنی ٹرک کھینچنے اورانتہا ئی وزنی اشیا کو کم سے کم وقت میں مطلو بہ مقام تک پہنچا کر اپنی طاقت کا ثبو ت پیش کیا۔یہ مقابلہ آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے گیم آف تھرونز کے اداکار Hafthor Bjornsson نے جیت لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں