لیورپول:سا نتا کلا ز ریس میں سینکڑوں افراد کی شرکت

لیورپول:سا نتا کلا ز ریس  میں سینکڑوں افراد کی شرکت

کر سمس کی آ مد کے موقع پر مغربی ممالک میں سانتا کلاز سے منسلک کھیلوں او ر تقاریب کا انعقا د زور و شور سے شر وع ہو جا تا ہے

لیورلپول(نیٹ نیوز)کر سمس کی آ مد کے موقع پر مغربی ممالک میں سانتا کلاز سے منسلک کھیلوں او ر تقاریب کا انعقا د زور و شور سے شر وع ہو جا تا ہے اسی سلسلے میں حا ل ہی میں لیور پول میں سا نتا کلا ز ریس کا انعقاد ہوا ۔ شدید سر دی کے باوجو د سانتا کلا ز کے روایتی لبا س میں ملبوس15سو افراد نے اس ریس میں حصہ لیا جس سے حاصل ہو نیوالی آ مدنی کو فلا حی مقاصد کیلئے استعما ل کیا جا ئے گا ۔ بچوں ، بڑوں اور بوڑھوں سمیت لاتعداد افرادنے خوشگوار موڈ میں اس ریس میں حصہ لیا اور کرسمس کی آمد کا جشن منایا۔ ریس کے دوران خواتین اور مردوں پر مشتمل بینڈ ڈرم بھی بجاتا رہا جبکہ نوجوان لڑکے لڑکیاں ہلا گلا کرنے میں مصروف نظر آئے ۔ کرسمس سے قبل منعقد کی جانیوالی اس سالانہ تقریب میں شہر فیسٹیول کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں