چین، ٹھنڈی ہواؤں نے سمندر کی لہروں کوجما دیا
چین میں ٹھنڈی ہواؤں نے لہروں کے پانی کو ہی برف بنا دیا۔ یہ مناظر چین کے صوبے Liaoningکے Liaodongنامی جزیرے میں دیکھے گئے
بیجنگ(نیٹ نیوز)جہاں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب سمندر کی لہروں کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا۔ سمندر کی اُٹھتی لہروں کے برف میں تبدیل ہونے کا منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔علاقے میں ہر سال شدید سردی پڑتی ہے۔ لیکن اس سال وقت سے پہلے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے ، جبکہ مقامی افراد کیلئے مشکلات بھی پیدا ہوئی ہیں لیکن لہریں جمنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امید ہے آئندہ علاقے میں سیاحت کو خوب فروغ حاصل ہوگا۔