آسٹریا اور جنوبی جرمنی برف کی موٹی تہہ کے نیچے گم
جنوبی جرمنی کاصوبہ باویریا اور ہمسایہ ملک آسٹریا کے کئی علاقے ’’سفید ونٹر لینڈ ‘‘میں تبدیل ہوکر برف کی ایک موٹی تہہ کے نیچے چھپ گئے
برلن ،ویانا(نیٹ نیوز)جنوبی جرمنی کاصوبہ باویریا اور ہمسایہ ملک آسٹریا کے کئی علاقے ’’سفید ونٹر لینڈ ‘‘میں تبدیل ہوکر برف کی ایک موٹی تہہ کے نیچے چھپ گئے ،ان علاقوں میں برفباری ایک روز قبل 5جنوری کو شروع ہوئی تھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برف باری زیادہ تر ایلپس کے پہاڑی سلسلے کی وادیوں اور ان کے قریبی علاقوں میں ہوئی۔ صوبہ باویریا کے دارالحکومت میونخ کے ایئرپورٹ پرشدیدبرفباری کے باعث 200پروازیں منسوخ کرنا پڑ یں۔جنگلوں میں برف کے بوجھ سے درختوں کے ٹوٹ کر گر نے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت اور ریلوے ٹریفک بھی متاثر ہوئی ۔ آسٹریا میں بھی پہاڑی علاقوں میں ہوائی اڈوں پر بہت سی مسافر پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی جبکہ سڑکوں پر پہاڑوں سے برفانی تودے گررہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کی شدت آج ختم ہوجائے گی جس کے بعد راستے صاف کرنے کا کام ہوسکے گا۔