چین میں شہریوں کیلئے دل کی بھڑاس نکالنے کا کمرہ متعارف
کمرے میں لوگوں کے سخت غصے کا عتاب سہنے کیلئے ہرقسم کا کاٹ کباڑ جمع کیا گیا ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)ہم میں سے اکثر لوگوں کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے ، لیکن گھر کی یا آفس کی چیزیں توڑ کر اس کا اظہار نہیں کیا جاسکتا، ایسے ہی لوگوں کے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے چین میں 'اینگر روم' (Anger Room) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، جہاں لوگوں کے سخت ترین غصے کا عتاب سہنے کیلئے ہرقسم کا کاٹ کباڑ جمع کیا گیا ہے ۔ بیجنگ میں قائم کئے گئے اس اینگر روم کو 'سمیش' کا نام دیا گیا ہے ، جسے جن مینگ اور ان کے دوستوں نے قائم کیا ہے ۔ 25 سالہ جن مینگ کے مطابق ان کا استعمال شدہ اشیا فروخت کرنے والی دکانوں سے رابطہ ہے ، جہاں سے انہیں ٹوٹی پھوٹی اشیا مثلاً ٹی وی، ٹیلی فون، گھڑیاں، برتن، مجمسے ، ساؤنڈ ریکارڈر اور سپیکرز وغیرہ کی سپلائی ملتی رہتی ہے ۔جن مینگ کے مطابق ماہانہ 600 کے قریب افراد ان کی دکان پر آتے ہیں۔ جن مینگ کے مطابق یہ جگہ تشدد کے فروغ کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کا سٹریس کم کرنے کیلئے بنائی گئی ہے ۔