گوگل کروم کا نیا ٹول آن لائن اکاؤنٹس کے تحفظ میں مددگار

گوگل کروم کا نیا ٹول آن لائن  اکاؤنٹس کے تحفظ میں مددگار

گوگل نے ایک نئی کروم ایکسٹینشن متعارف کرائی ہے جو کہ آپ کے آن لائن اکاؤنٹس کو ہیکرز سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گی

لاہور(نیٹ نیوز)پاس ورڈ چیک اپ نامی یہ ٹول گوگل کی جانب سے منگل کو متعارف کرایا گیا اور یہ اس وقت صارف کو خبردار کرتا ہے جب اس کا یوزر نیم اور پاس ورڈ کسی قسم کی ہیکنگ میں چرا لیا گیا ہو۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹول لوگوں کو ہر چند ماہ بعد آن لائن اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنا بھی یاد دلاتا ہے ۔ گوگل کے مطابق اس ٹول کیلئے ڈیٹا بھی اسی طرح کے 4 ارب یوزر نیم اور پاس ورڈز سے حاصل کیا گیا ہے ۔ گوگل کے مطابق حفاظتی اقدامات کے بغیر اکاؤنٹس ہیکنگ کا خطرہ 10 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ ویسے صارفین اپنے اکاؤنٹس کے تحفظ کیلئے اپنے تمام اکاؤنٹس کا پاس ورڈ مختلف رکھیں تو ہیکرز کیلئے ان پر قبضہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا نیا ٹول آپ کے پاس ورڈ کو محفوظ نہیں کرتا تو صارفین بغیر کسی خوف کے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں