سبزیاں کھاکر اداسی اور ٹینشن کو دور بھگائیں

سبزیاں کھاکر اداسی اور  ٹینشن کو دور بھگائیں

غذا اور دماغی صحت کا براہِ راست تعلق ہوتا ہے اوراب نئی تحقیق سے ثابت ہواہے کہ سبزیوں کے جہاں بے حساب فائدے ہیں

لندن(نیٹ نیوز)غذا اور دماغی صحت کا براہِ راست تعلق ہوتا ہے اوراب نئی تحقیق سے ثابت ہواہے کہ سبزیوں کے جہاں بے حساب فائدے ہیں وہیں یہ ہری نعمتیں اور فائبر والی غذائیں ڈپریشن، اداسی اور دماغی تناؤ دور کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔نئی تحقیق کرنیوالے یونیورسٹی آف مانچسٹر کے پروفیسر جوزف فرتھ کاکہناہے کہ اچھی بات یہ ہے کہ جو غذائیں ڈپریشن کم کرتی ہیں وہ چربی کم کرنے اور وزن گھٹانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں، غذا میں معمولی تبدیلی سے دماغی و اعصابی صحت میں بہتری ہوسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں