ہلدی کا استعمال خون گاڑھا ہونے ،لوتھڑا بننے سے روکتا ہے

ہلدی کا استعمال خون گاڑھا  ہونے ،لوتھڑا بننے سے روکتا ہے

آئے دن ہلدی کے بے تحاشہ طبی فوائد سامنے آئے رہتے ہیں اور اب ماہرین نے کہا کہ ہلدی کا باقاعدہ استعمال خون کے گاڑھے پن اور انہیں لوتھڑا بننے کے عمل کو بھی روکتا ہے ۔

لندن(نیٹ نیوز)اب معلوم ہوا ہے کہ ہلدی ایک طرح کے پلازما پروٹین کو کم کرتی ہے جسے فائبرونجین کہا جاتا ہے ۔ یہ بھاری بھرکم پروٹین خون کو گاڑھا کرنے اوران کے لوتھڑے بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اگر خون میں اس کی غیرمعمولی مقدار بڑھ جائے تو دل کے امراض اور فالج جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ امریکہ کے پروفیسر وارڈ ڈین اور لندن کے بعض ماہرین نے 3000 ایسے مریضوں کا مطالعہ کیا جن پر دل کی تکلیف یا انجائنا کا اثر ہوچکا تھا۔ ان کے خون میں فائبرونجین کی بلند مقدار امراضِ قلب کی وجہ ثابت ہوئی۔ ماہرین نے زائد فائبرونجین والے افراد کو صرف 15 روز تک 20 ملی گرام روزانہ سرکیومن دیا جو ہلدی کا ایک طاقتور جزو ہوتا ہے ۔ سرکیومن کھانے والے افراد میں فائبرونجین کی مقدار تیزی سے کم ہوئی اور بعد کے ٹیسٹ میں ان کے خون میں کئی طرح کے ایسے بایومارکرز بھی کم ہوئے جو مختلف امراض کی وجہ بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں