گوگل میپ میں ‘آے آر نیوی گیشن فیچر‘ پیش کرنیکی تیاری
گوگل نے اپنے نقشے اور اسے وابستہ معلومات سے دنیا کو فائدہ پہنچایا ہے
سان فرانسسکو(نیٹ نیوز)گوگل نے اپنے نقشے اور اسے وابستہ معلومات سے دنیا کو فائدہ پہنچایا ہے اور اب گوگل نے آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) کو گوگل میپس کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت آپ کسی بھی مقام پر عمارت، سڑک یا کسی تعمیرات کی تفصیل معلوم کرسکیں گے ۔اس ضمن میں گوگل نے ایک ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے ۔ جیسے ہی آپ کیمرہ آن کرکے کسی سڑک کی جانب اس کا رخ کریں گے تو گوگل میپ پر ٹیگ کردہ سڑکیں اور دیگر تفصیلات نمودار ہوجائیں گی اور یوں آپ پورے منظر سے واقفیت حاصل کرسکیں گے ۔ اس طرح کسی بھی جگہ جاکر وہاں اس مقام کی تفصیلات کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اور بس فون ایپ کھولیے اور سارے علاقے سے خود واقف ہوجائیں۔