یوکرائن کی مصورہ کا احتجاج ،ٹافی ریپرز سے صدر کی تصویر بنادی
بچوں کی پسندیدہ ٹافی کے ریپرز اور گولیوں کے خول سے بنائے گئے یوکرائن کے صدر پوروشینکو کے پورٹریٹ کو ’’بد عنوانی کا چہرہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔
کیف(نیٹ نیوز) یوکرائن میں صدارتی الیکشن ہورہے ہیں اوردو خواتین مصوروں نے ٹافیوں کے ریپرز اور گولیوں کے خول استعمال کرکے کرپشن الزامات میں الجھے صدر کا پورٹریٹ بنایا ہے ۔اس تصویر کو بنانے میں 20 کلو ریپرز استعمال ہوئے ہیں، فنکاروں نے ٹافی کے ریپرز کو حکومتی کارکردگی سے تشبیہہ دی ہے کہ دعوؤں کے نتیجے میں بہلاوے کو ٹافی تک نہ ملی بلکہ عوام کو صرف ریپرز سے ہی ٹرخا دیا گیا۔