ملتان کے شہری نے ڈبل ڈیکرسائیکل بناکر دنیا کو حیران کردیا
یوں توآپ نے ڈبل ڈیکر بس سڑکوں پر چلتی دیکھی ہی ہوگی لیکن ملتان سے تعلق رکھنے والے ٖغلام حسین نامی 65 سالہ معمر شخص نے سائیکل کے اوپر ایک اور سائیکل یوں فٹ کی کہ وہ ڈبل ڈیکر سائیکل بن گئی
ملتان (نیٹ نیوز) یوں توآپ نے ڈبل ڈیکر بس سڑکوں پر چلتی دیکھی ہی ہوگی لیکن ملتان سے تعلق رکھنے والے ٖغلام حسین نامی 65 سالہ معمر شخص نے سائیکل کے اوپر ایک اور سائیکل یوں فٹ کی کہ وہ ڈبل ڈیکر سائیکل بن گئی جبکہ یوں 5فٹ5انچ اونچی سائیکل چلاتے اس ملتانی لوہار کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ غلام حسین کاکہناہے کہ ڈبل ڈیکر سائیکل بنانے کیلئے ساری محنت خود کی لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایساکرنے سے میں اتنامشہور ہوجاؤں گا ،اپنی ویڈیودیکھ کر اپنے کام پر فخر محسوس ہورہاہے ۔