سڑک پر سفید یا زرد لکیروں کی دلچسپ وجوہات
اگر آپ نے کبھی گاڑی میں طویل سفر کیا ہو تو ممکنہ طور پر سڑک کی سطح پر موجود لکیروں کو نوٹس کیا ہوگا۔
لاہور(نیٹ نیوز) دنیا کے ہر ملک میں مختلف رنگوں کی لکیریں یا لائنیں سڑکوں پر ہوتی ہیں، جن کا پیٹرن بھی مختلف ہوسکتا ہے ۔ ایک ویب سائٹ انٹرسٹنگ انجینئرنگ کیمطابق درحقیقت یہ لکیریں صرف دیکھنے کیلئے نہیں بلکہ ان کا واضح مقصد ہوتا ہے ۔اگر سڑک کے درمیان سفید لکیر کھچی ہوئی ہے اور درمیان سے کٹی ہوئی نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک کرنا یا لین تبدیل کرنے پر پابندی ہے ، اپنی لین میں اس وقت تک موجود رہیں جب تک لکیریں بدل نہ جائیں۔ مکمل زرد لکیر اگر سڑک کے کارنر پر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس جگہ پارکنگ کی اجازت نہیں، کچھ ممالک میں زرد رنگ کی لکیر سڑک کے درمیان میں ہوتی ہے جو کہ مکمل سفید لکیر جیسا ہی کام کرتی ہے یعنی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے یا بدلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔کچھ ممالک جیسے برطانیہ میں سڑک کے کنارے ایسی لکیروں سے عندیہ دیا جاتا ہے کہ یہاں گاڑی روک کر اس میں بیٹھ کر انتظار تو کیا جاسکتا ہے مگر پارکنگ کی اجازت نہیں۔