نابینا شخص نے بحر الکاہل عبور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
جاپان کے نابینا شخص نے بغیر قیام کئے 2 ماہ میں بحرالکاہل عبور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا،
ٹوکیو (نیٹ نیوز)52 سالہ میٹشرویو الوموٹو نے مجموعی طور پر 14 ہزار کلومیٹر کا سمندری سفر طے کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی باشندے نے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سے 24 فروری کو اپنی 40 فٹ لمبی کشتی پر سمندری سفر کا آغاز کیاتھا،سمندری راستوں کی رہنمائی کیلئے امریکی جہاز ران ڈگ سمتھ ان کے ساتھے ۔میٹشر ویو الوموٹو 2013 میں بحرالکاہل عبور کرنے کی کوشش میں کشتی ٹوٹنے کے باعث ناکام ہوگئے تھے ۔