زمین کے علاوہ دوسرے سیاروں کا موسم زندگی کیلئے غیر موزوں

زمین کے علاوہ دوسرے سیاروں کا موسم زندگی کیلئے غیر موزوں

آپ نظام شمسی میں موجود دوسرے سیاروں کے موسم کے بارے میں جانیں تو زمین آپ کو جنت کا ٹکڑا دکھائی دے گی

لاہور(نیٹ نیوز) اور اس کا موسم خدا کی رحمت،سورج سے قریب ترین سیارہ مرکری سورج سے قریب ہونے کی وجہ سے گرم جھلسا دینے والی ہواؤں کا مرکز ہے ۔ مرکری کی فضا میں آکسیجن بھی بے حد کم ہے ۔ سیارہ زہرہ بادلوں سے ڈھکا ہوا سیارہ ہے ، تاہم یہ بادل زہریلے ہیں اور ان سے سلفیورک ایسڈ کی بارش ہوتی ہے ۔ یہ بارش چند لمحوں میں کسی بھی جاندار کے جسم کو گلا سکتی ہے ۔ مریخ لق و دق صحرا جیسا سیارہ ہے جہاں ہر وقت ہوائیں چلتی رہتی ہیں۔ تیز ہوا مٹی کے بگولے بناتی ہے جو زمین کی بلند ترین برفانی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی بلند ہوسکتے ہیں۔ سیارہ مشتری پر ایک غیر معمولی حد تک بڑا سرخ دھبہ موجود ہے جو ہنگامہ خیز طوفان ہے جس کا حجم زمین سے بھی بڑا ہے ۔سیارہ زحل کے قطب شمالی میں ہوا کا ایک عظیم طوفان پنپ رہا ہے جس کے چھ کونے ہیں اور ہر کونا ہماری زمین سے بڑا ہے ۔سیارہ یورینس دیگر سیاروں کی طرح اپنے مدار میں گول گھومنے کے بجائے ایک طرف کو جھک کر گردش کرتا ہے جس کی وجہ سے اس سیارے کے موسم طویل اور زیادہ شدت کے ہوتے ہیں۔سیارہ نیپچون کو ہواؤں کا سیارہ بھی کہا جاتا ہے ۔ یہاں 1 ہزار 930 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں