بھارتی شہری نے اپنی چھت پر آم کی 40 اقسام اگالیں
بھارت میں ایک شخص نے اپنی چھت پر آم کی 40 اقسام اگالیں جس سے انہیں فی درخت 600 سے 4 ہزار تک منافع بھی ہوتا ہے
کیرالا(نیٹ نیوز)بھارت میں ایک شخص نے اپنی چھت پر آم کی 40 اقسام اگالیں جس سے انہیں فی درخت 600 سے 4 ہزار تک منافع بھی ہوتا ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے جوزف اپنے گھر کی چھت اور ٹیرس میں انواع و اقسام کے درخت اور پودوں کی افزائش کررہے ہیں اور حیران کن طور پر آم کی 40 اقسام اگا چکے ہیں۔جوزف نے چار فٹ لمبے آم کے درخت 200 لٹر کے پلاسٹک کے ایک ڈبے میں اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور گرافٹنگ کے ذریعے آم کی 40 اقسام اگانے میں کامیاب ہوگئے ۔ وہ اپنی کامیابیوں کو یوٹیوب پر صارفین سے شیئر بھی کرتے ہیں۔جوزف نے آم کی ایک قسم کا نام اپنی اہلیہ کے نام پر ‘پٹریکیا’ رکھا ہے ، جسے وہ اپنے یہاں موجود آم کی اقسام میں سب سے زیادہ میٹھا تصور کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ اس ذائقے والا آم کسی کے پاس نہیں ہوگا اور فی درخت 600 سے 4 ہزار تک آم فروخت کرلیتے ہیں۔محکمہ زراعت نے یوٹیوب پر جوزف کے زراعت سے متعلق لیکچر دیکھ کر ان سے رابطہ کیا اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کر اتے ہوئے دیگر کسانوں کو ماہرانہ تجاویز دینے پر آمادہ کرلیا ہے ۔