پلاسٹک کا کچرا بچوں کی سکول فیس بن گیا

 پلاسٹک کا کچرا بچوں کی سکول فیس بن گیا

بھارت میں ایک انوکھا سکول کھولا گیا ہے

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں ایک انوکھا سکول کھولا گیا ہے جہاں بچے سکول فیس کی مد میں سڑک سے اکٹھا کیا گیا پلاسٹک جمع کراتے ہیں۔اکشر نامی سکول کی انتظامیہ ری سائیکلنگ کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے اور اسی مناسبت سے ’’پلاسٹک سکول فیس‘‘ کا تصور پیدا کیا گیا ہے ۔ پہلے پہل والدین نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے میں ہچکچاہٹ دکھائی لیکن سکول فیس کی جگہ گھر سے خشک پلاسٹک کا کوڑا لانے کا کہا گیا تو دھیرے دھیرے کچھ بچے سکول آنے لگے ۔ اس سکول میں بڑے بچے چھوٹے بچوں کو پڑھاتے ہیں اور انہیں علامتی تنخواہ دی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں