کھڑے ہوکر کھانا صحت کیلئے نقصان دہ، بیماریوں کا باعث

کھڑے ہوکر کھانا صحت کیلئے نقصان دہ، بیماریوں کا باعث

مشرقی روایات کے مطابق کھڑے ہوکر کھانے اور پینے کو معیوب سمجھا جاتا ہے

لاہور (نیٹ نیوز)مشرقی روایات کے مطابق کھڑے ہوکر کھانے اور پینے کو معیوب سمجھا جاتا ہے اور سماجی اقدار بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ کھڑے ہو کر کھانے اور پینے کو عادت بنایا جائے ۔ حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کھڑے ہوکر غذا کھانا نہ صرف صحت کیلئے خطرناک ہے بلکہ یہ عادت کچھ بڑی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا تھا کہ کھڑے ہوکر کھانا کھاتے وقت انسانی جسم کے خون کا بہاؤ بے ترتیب رہتا ہے ، اس لئے کھڑے ہوکر کھانا کھانے سے دل کو خون کو جسم کے کئی حصوں میں پہنچانے میں مشکل پیش آ سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں